لاس اینجلس(نیوزڈیسک)عظیم باکسر محمد علی کلے کو دین اسلام سے خصوصی محبت تھی۔جب ہالی ووڈ واک آف فیم کے لئے ان سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اسمِ محمدؐ اور اسم علی ؐ کی تعظیم کی خاطر اپنا نام زمین پرلکھوانے سے انکار کر دیا۔سنہ 2002 میں لیجنڈ باکسرکو ہالی وڈ واک آف فیم میں انٹری دینیکافیصلہ ہوا تاہم انہوں نے اپنا نام زمین پر لکھنے کی اجازت نہ دی۔جب اس سلسلے میں ان سے اصرار کیاگیا تو انہوں نے شرط رکھی کہ کیونکہ اس سے آقائے دوجہاں کے نام کی بیحرمتی کاخدشہ ہے اس لئے محمد نے واک آف فیم کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے نام کاستارہ زمین کی بجائے دیوارپرلگادیاجائے ۔ یہ ہالی وڈ واک آف فیم کے 2570 ستاروں میں واحد ستارہ ہے جو زمین پر نہیں بلکہ ایک دیوارپر لگایاگیا ہے ،گزشتہ روز عظیم باکسر محمد علی کے انتقال سے پہلے تک محمدعلی کا ستارہ ہالی ووڈ واک آف فیم میں گمنامی میں تھا لیکن ان کے انتقال کے فوراً بعد چند ہی گھنٹوں میں ان کا ستارہ عالمی میڈیا پر چھاگیا اور دن بھر اس کے متعلق خبریں عالمی میڈیا اورسوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔