لاہور(مانیٹرنگ) جوکام سندھ سرکار نہ کرسکی ،اس کا بیڑہ سات سمندر پار سے آئے پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر نے اٹھالیا۔ سٹار باکسرعامر خان نے تھر کے مفلوک الحال واسیوں کی خدمت کیلئے اپنی زیراستعمال چیزیں نیلام کیں۔عامر خان کی ٹی شرٹس، دستانے، آٹو گراف والی تصویریں اورپینٹنگز نیلامی کیلئے پیش کی گئیں تو قدردانوں نے ہاتھوں ہاتھ دام لگائے۔عامر خان ذاتی اشیاء کی نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم تھر میں پینے کے صاف پانی اور طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے وقف کریں گے۔نیلامی کے موقع پر باکسنگ کے مقابلے بھی ہوئے۔ عامرخان پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی بنانے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔