پراویڈینس(آئی این پی) جنوبی افریقی ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر روزے رکھ کر میچز کھیلیں گے۔ویسٹ انڈیز میں سہہ ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ جاری ہے۔ ایونٹ میں میزبان ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے علاوہ آسٹریلوی ٹیم بھی شریک ہے، تینوں ٹیموں میں مجموعی طور پر پانچ مسلمان کرکٹرز شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے دوران ہی رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوجائے گا اور کچھ میچز روزے کے اوقات میں ہی ہوں گے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم میں شامل ہاشم آملہ اور پاکستانی نژاد عمران طاہر ماہ صیام میں روزے کی حالت میں میدان میں اتریں گے۔عمران طاہر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ رمضان المبارک میں روزے رکھنے سے بطور پروفیشنل کرکٹر میری پرفارمنس متاثر نہیں ہوگی۔ اپنے مذہبی ارکان پورے کرتے ہوئے پروفیشنل اسپورٹس میں توازن قائم رکھنے کو میں مشکل خیال نہیں کرتا،اگر آپ درست راستہ اختیار کریں تو یہ بہت آسان ہوجاتا ہے۔
پاکستانی نژاد عمران طاہر ماہ صیام میں روزے کی حالت میں میدان میں اتریں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چین کا نظام
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































