برن(نیوز ڈیسک)
ہر بالغ شخص کو ماہانہ ڈھائی ہزار ڈالر فراہمی ،یورپی ملک میں بڑا اعلان،ریفرنڈم کے لئے عوام کا جوش و خروش عروج پر،سوئٹزرلینڈ میں پانچ جون کو ایک ریفرنڈم کا انعقاد ہو رہا ہے، جس میں سوئس عوام اس بارے میں فیصلہ کریں گے کہ ملک بھر میں ہر بالغ شخص چاہے وہ کام کرے یا نہ کرے، اسے ماہانہ کم از کم ڈھائی ہزار ڈالر کے برابر رقم ملنی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئس حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی حمایت میں ووٹ نہ ڈالیں۔ حکومت کا کہنا تھا کہ کم از کم آمدن مقرر کرنے سے نہ صرف اخراجات میں اضافہ ہو جائے گا بلکہ یہ اقدام معاشرے کو بھی متاثر کرے گا۔ بعض ماہرین نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ اگر کام کیے بغیر ہر بالغ شخص کو ماہانہ خرچہ دے دیا گیا، تو لوگوں میں کام کرنے کا رجحان بھی ختم ہو جائے گا۔دوسری جانب اس کے حق میں مہم چلانے والوں کی رائے میں ایسا نہیں ہو گا بلکہ ان کی رائے میں ہر شہری کو کم از کم رقم مہیا کرنے سے نہ صرف ایک باوقار معاشرہ تشکیل پائے گا بلکہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں، جب کہ انسانوں کے بجائے مشینوں سے زیادہ کام لیا جا رہا ہے، عوامی فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔
ہر بالغ شخص کو ماہانہ ڈھائی ہزار ڈالر فراہمی ،یورپی ملک میں بڑا اعلان،عوام کا جوش و خروش عروج پر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں