جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ایران کی چاہ بہار بندرگاہ،پاکستان نے باضابطہ موقف کا اعلان کردیا

datetime 3  جون‬‮  2016 |

پیرس(نیوز ڈیسک)‎
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف نہیں ٗ مدد گار ہیں ٗحکومت پاکستان گوادر اور پاک چائنا کوریڈور پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پیرس میں ہونے والی ڈبلیو ٹی او سے متعلق ایک میٹنگ میں شرکت کیلئے آئے ہیں اور وہ یہاں پر پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کریں گے ۔وہ یہاں پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ٗملاقات میں انہوں نے صحافیوں کو حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے صحافیو ں کہ بتایا کہ ملک میں دہشت گردی میں بہت کمی آئی ہے بالخصوص بلوچستان میں نمایاں کمی آئی ہے اسی طرح کراچی اور قبائلی علاقوں میں 70فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ حکومت کے مالی معاملات پہلے سے بہت بہترہوئے ہیں۔پاکستان کے ریزرو بلند ترین سطح پر ہیں ۔مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔پاکستانی عوام خوشحال ہو رہے ہیں ۔ٹیکس زیادہ اکٹھا ہو رہا ہے ، نئی انوسٹمنٹ آ رہی ہے ، توانائی کے بحران میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری صنعتیں توانائی بحران کی وجہ سے بند پڑی تھیں اب صنعتوں میں لوڈشیڈنگ زیرو ہو چکی ہے البتہ رمضان میں اس میں تھوڑی کمی آئے گی۔ 2مارچ سے صنعتوں کو جتنی گیس چاہیے تھی مہیا کی گئی ۔وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آئے گی۔سولر پاور اور نیلم جہلم بھی جلد کام شروع کر دے گا ۔انہوں بتایا کہ پاک چائنا کوریڈورکے تین چوتھائی وسائل توانائی پر لگائے جائیں گے ۔ملک میں ائیر لائن انڈسٹری کو وسیع کیا جا رہا ہے ملتان فیصل آباد لاہور پہلے سے زیادہ پروازیں چلائی جا ر ہی ہیں۔سوشل سیکٹر میں وفاق اور صوبے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں ۔جی ایس پلس پر کامیابی سے کام جاری ہے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں اس پر کام ہو رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یورپین یونین کے ساتھ کامیابی سے معاملات چل رہے ہیں۔پاکستان کے دنیا کے ساتھ تعلقات پہلے سے بہتر ہیں فرق اتنا ہے کہ پاکستان غیر حقیقی توقعات اب نہیں رکھتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اہمیت دنیا میں مسلمہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…