پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نئی پاکستانی فلم کی اداکار ہ پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ نیا رُخ اختیارکرگیا،تیزاب کیوں پھینکاگیا؟افسوسناک انکشافات

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(نیوز ڈیسک)‎
شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ انعم خان پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ایک ہفتے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ انعم خان فلم ساز سہیل خان کی نئی آنے والی فلم ’’شور شرابا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران اْن کے سابق دوست فہد نے شوبز میں کام کرنے سے روکا تھا۔مگر اداکارہ نے شوبز سرگرمیاں جاری رکھیں جس پر فہد نے ایک ہفتہ قبل پنجاب کے علاقے ساہیوال میں اداکارہ پر تیزاب پھینکا جس سے انعم خان کا 50 فیصد سے زائد جسم جھلس گیا تھا۔انعم خان کے اہل خانہ نے انہیں زخمی حالت میں لاہور کے جناح اسپتال میں داخل کروا کر مقامی تھانے میں فہد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا، تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔دوسری جانب ماڈل اداکارہ کی ہمشیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم فہد نے ان کی بہن انعم سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر اداکارہ نے فہد کو باقاعدہ رشتے بھیجنے کا اصرار کیا تھا،جبکہ فہد کے والدین انعم سے اپنے بیٹے کی شادی کے خلاف تھے۔جس پر ماڈل اداکارہ نے فہد کے ساتھ شادی کرنے کا واضح طور پر انکار کردیا تھا اور اپنے گھریلو حالات سے آگاہ کرتے ہوئے ساہیوال سے لاہور منتقل ہونے کا اشارہ دیا تھا۔اداکارہ گھر سے لاہور کے لیے روانہ ہوئیں تو ملزم فہد ساہیوال کے علاقے عارف والا چوک کے قریب انعم پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…