منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

خواتین پر جنسی حملے،جرمنی میں تین پاکستانی گرفتار

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمنی کی پولیس نے تین پاکستانیوں کو جرمن شہر ڈارم اشٹٹ میں ایک میوزک میلے کے دوران خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ۔میڈیارپورٹس کیک مطابق ایسی اٹھارہ خواتین ہیں جنہوں نے دوروزقبل منعقد کیے گئے اس اوپن ایئر میوزک میلے کے دوران ان پر کیے جانے والے جنسی حملوں کے بارے میں پولیس کو رپورٹ کی تھی۔ ان افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد پولیس اس بات کا بھی تعین کر رہی ہے کہ آیا اس دوران ان خواتین کو ان کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے بھی محروم کیا گیا تھا یا نہیں۔ اس میوزک میلے میں قریب چار لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خواتین کی جانب سے ان حملوں کی رپورٹ درج کرانے کے بعد تین پاکستانی افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اٹھائیس سے لے کر اکتیس برس کی عمروں کے ان تینوں پاکستانیوں نے جرمنی میں پناہ کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔ پولیس کے مطابق انہیں دو سے تین مزید افراد کی تلاش ہے جو ان حملوں میں ملوث ہیں۔ خواتین نے پولیس کو درج کرائی جانے والی رپورٹ میں لکھا تھا کہ ان پر حملہ کرنے والے افراد کا تعلق جنوبی ایشیا سے معلوم ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اسی نوعیت کا واقعہ جرمنی کے شہر کولون میں بھی پیش آیا تھا۔ نئے سال کی شب کولون میں خواتین پر بڑے پیمانے پر جنسی حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں میں شمالی افریقی اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ اس واقعہ کے بعد جرمنی میں مشرق وسطیٰ سے جرمنی پہنچے والے پناہ گزینوں کے حوالے سے خدشات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…