منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پہلا روزہ کب ہو گا ؟اس بار کتنے روزے ہو نگے ؟جا نئے

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب کے ایک ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مملکت میں 1437ھ کے اسلامی سال کا پہلا روزہ 6 جون بروز سوموار ہوگا جب کہ اس سال رمضان المبارک 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔ماہر فلکیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے عرب خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں سب سے زیادہ سوال ماہ صیام کے آغاز کے بارے میں پوچھا جاتا ہے، زندگی کی بعض پیچیدگیوں، سفری تیاریوں، سیٹوں کی بکنگ، مختلف سماجی مواقع اور اجتماعات کے پیش نظر لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا رمضان المبارک کب شروع ہوگا اور آخری روزہ کب ہوگا۔رویت ہلال کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے ڈاکٹر المسند کا کہنا تھا کہ ہم ایک دن کیا ایک گھنٹہ قبل بھی چاند کی روئیت کی 100 فی صد پیشن گوئی نہیں کرسکتے۔ صرف اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ہمارے قیاس اور اندازے کے مطابق شعبان 29 یوم کا ہوگا اور سوموار 6 جون کو ماہ صیام کا پہلا دن [روزہ] ہوگا۔ اسی طرح ہمارے قیاس کے مطابق اس سال ماہ صیام 30 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر بدھ 6 جولائی کو ہوگی۔قبل ازیں کویتی ماہر فلکیات صالح العجیری نے اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ رواں سال ماہ صیام 6 جون سے شروع ہوگا۔ ان کے خیال کے مطابق ماہ صیام کا چاند اتوار کی صبح 10 بج کر 59 منٹ پر پیدا ہوگا اور آسمان میں اس کی روئیت غروب آفتاب کے 17 منٹ بعد تک دیکھی جاسکے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسلمان اور عرب ممالک میں پہلے دن کا چاند 34 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ اسی طرح کویت میں سال کی سب سے طویل رات بدھ 22 جون کی ہوگی۔ اس روز روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے 37 منٹ کا ہوگا اور دوسرے روزے تک وقفہ 8 گھنٹے اور 23 منٹ کا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…