بیجنگ (این این آئی ) چین نے کہا ہے کہ پاکستان متعدد منصوبوں پر فرائض سر انجام دینے والے چینی شہریوں اور اداروں اور متعلقہ اداروں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ، کراچی میں چینی باشندے پر حملہ انتہائی اہمیت کا واقعہ ہے ، واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بہترین تحقیقات کی جائیں ۔منگل کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چیننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں پاکستان کے شہر کراچی میں ایک چینی شہری پر ہونے والے بم حملے کو انتہائی اہمیت کا حامل واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانے اور کراچی میں موجود قونصلیٹ جنرل نے واقعہ کے فوری بعدپاکستانی حکام سے درخواست کی کہ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بہترین تحقیقات کی جائیں اور متعدد منصوبوں پر کام کرنے والے اداروں چینی ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے بھی اطلاع جاری کی گئی ہے ۔ پاکستانی حکام واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایک حملہ کے باعث چینی شہری معمولی زخمی ہوا جسے ہسپتال میں طبی امداد کے بعد باحفاظت اپنی رہائش گاہ منتقل کر دیا گیا۔
بڑے حملے کا خدشہ !چین نے پاکستان کو خبردار کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































