لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان 2018ء میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے انعقاد میں ووٹ نہ دے سکے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے 2020ء سے قبل انعقاد کے حق میں نہیں ہیں۔آئی سی سی نے رکن ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020، ایک روزہ ورلڈ کپ2019اور 2017میں چمپینز ٹرافی کا شیڈول طے کردیا تھا۔حالیہ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کھیلوں کے نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ دوسالہ معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے جس کے نتیجے میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کا انعقاد ہر دو سال بعد ہوگا جس کے بعد منافع بخش ایونٹ کا میلہ 2018ء اور 2020ء میں سجے گا۔شہریارخان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تاحال ہم یہ نہیں جانتے کہ آئی سی سی 2018ء میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کا انعقاد چاہتا ہے لیکن جب یہ معاملہ سامنے آئے گا تو ہم ممکنہ طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں گے۔ورلڈ ٹی ٹونٹی کے ہر دوسال کے انعقاد کے فیصلہ کا انحصار رکن ممالک کے ووٹوں پر ہے جو آئی سی سی کے جون میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں ہوگا۔پی سی بی کے سربراہ کا خیال ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ پہلے ہی زیادہ ہورہی ہے اور کرکٹ کے طویل اور مختصر طرز میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کرکٹ کا مالی فائدہ تو ہے لیکن ہمیں اس میں توازن لانے کی ضرورت ہے، ہمیں مداحوں کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کی دوری سے بھی بچانا ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے انکارکردیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کراچی میں شوہر کے ’غیر فطری عمل‘ کا شکار نوبیاہتادلہن دوران علاج دم توڑ گئی
-
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 200 یونٹ کے بعد سلیب بڑھنے پر اہم فیصلہ
-
ناخن کٹر میں موجود یہ سوراخ کس کام آتا ہے؟
-
’مریم کی گاڑی چلانے والے اب بہت ہیں‘ کیپٹن صفدر نے ناراضگی کا اظہار کردیا
-
غیرت کے نام پر قتل خاتون کی والدہ کا متنازعہ بیان، بیٹی کی ‘سزا’ درست ...
-
بابوسر ٹاپ: سیلابی ریلہ 13 سال بعد اکٹھے ہونے والے خاندان کی خوشیاں بہا لے ...
-
میں ہمیشہ سے ریلیشن شپ میں رہی ہوں،شادی کرنے سے ڈر لگتا تھا،اداکارہ جیا علی
-
گلے میں دھاتی چین، خاتون مریضہ کا شوہر ایم آر آئی مشین میں پھنس کر ...
-
پاکستان میں’ہونڈا ‘ کاروں کی قیمتوں میں کمی
-
عمران خان کے بیٹے اپنی زندگی کے اولین سفارتی مشن پر نکل پڑے
-
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست
-
نائلہ راجہ کیساتھ شوہر کے افیئر کے درمیان عماد وسیم کی اہلیہ نے مبہم پیغام ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کراچی میں شوہر کے ’غیر فطری عمل‘ کا شکار نوبیاہتادلہن دوران علاج دم توڑ گئی
-
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 200 یونٹ کے بعد سلیب بڑھنے پر اہم فیصلہ
-
ناخن کٹر میں موجود یہ سوراخ کس کام آتا ہے؟
-
’مریم کی گاڑی چلانے والے اب بہت ہیں‘ کیپٹن صفدر نے ناراضگی کا اظہار کردیا
-
غیرت کے نام پر قتل خاتون کی والدہ کا متنازعہ بیان، بیٹی کی ‘سزا’ درست قرار دیدی، ملزمان...
-
بابوسر ٹاپ: سیلابی ریلہ 13 سال بعد اکٹھے ہونے والے خاندان کی خوشیاں بہا لے گیا
-
میں ہمیشہ سے ریلیشن شپ میں رہی ہوں،شادی کرنے سے ڈر لگتا تھا،اداکارہ جیا علی
-
گلے میں دھاتی چین، خاتون مریضہ کا شوہر ایم آر آئی مشین میں پھنس کر ہلاک
-
پاکستان میں’ہونڈا ‘ کاروں کی قیمتوں میں کمی
-
عمران خان کے بیٹے اپنی زندگی کے اولین سفارتی مشن پر نکل پڑے
-
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست
-
نائلہ راجہ کیساتھ شوہر کے افیئر کے درمیان عماد وسیم کی اہلیہ نے مبہم پیغام پوسٹ کردیا
-
نائلہ راجا ایک بار پھرکرکٹر عماد وسیم سے مبینہ تعلقات پر بو ل پڑیں
-
ترک اداکاربراکاوزچیویت کا نئے سیزن میں فی قسط کتنے لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کر دیا؟ پروڈکشن ٹیم کے س...