دبئی( این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے تحت پاکستان کے یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ 10بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ بہترین بولروں میں یاسر شاہ کا چوتھا نمبر ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن اپنے ہی ہم وطن اسٹیورٹ براڈ کو نیچے دھکیل کر پہلے نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔ جبکہ اسٹیورٹ براڈ 2درجہ تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھارت کے ایشون 871پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کے جادوگراسپنر یاسر شاہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پانچویں، بھارت کے رویندا جڈیجا چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ آٹھویں ، جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل نویں جبکہ ان ہی کے ہم وطن ورنون فلینڈرز دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں کسی بیٹسمین کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ 925پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔ انگلینڈ کے جوئے روٹ 878پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 868پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ بھی گزشتہ پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ پاکستان کے یونس خان بھی 826پوائنٹس کے ساتھ اپنے سابقہ درجے پانچویں نمبر پر ہی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلئیرز چھٹے ، آسٹریلیا کے ایڈم ووجز ساتویں ، اور ان کے ہم وطن جارح مزاج بیٹسمین ڈیوڈ وارنر آٹھویں نمبر پر ہیں ۔ سری لنکا کے اینجلیو میتھیوز نویں اور پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی 764پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔آل رؤانڈرز میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اپنا نام درج کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔ پہلے نمبر پر بھارت کے ایشون دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ ، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے جبکہ انگلینڈ کے بین اسٹوک 1درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پوزیشن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چین کا نظام
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































