جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

سعودی شہریت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آ گئی، سعودی حکومت نے اعلان کر دیا

datetime 30  مئی‬‮  2016 |

ریاض( آن لائن )سعودی وزارت داخلہ میں سول معاملات سے متعلق شعبے نے وضاحت جاری کی ہے کہ سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی’سول افئیرز’ شعبے نے سوشل میڈیا پر جاری ایک افواہ کی تردید کی جس کے مطابق سعودی شاہی خاندان نے سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔شعبے کے ترجمان محمد الجسار کا کہنا تھا کہ “یہ بات مکمل جھوٹ ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی فیصلے کو باضابطہ طور پر وزراکونسل کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا “ایسا پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر سعودی شہریت کا مسئلہ اٹھایا جائے۔”ترجمان نے اس جھوٹی اطلاع کو پھیلانے کے لئے استعمال سرکلر پر تنقید کی۔ اس سرکلر کو بالکل شاہی فرمان کی طرز پر تیار کرکے پیش کیا گیا تھا اور اس میں ایک جھوٹی خبر کو درج کر کے سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…