منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپ کے کئی ممالک میں آسمانی آفتیں ٹوٹ پڑیں،متعددہلاک و زخمی

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)یورپ کے کئی ممالک میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی پولینڈ میں پہاڑی سے اترتے ہوئے آسمانی بجلی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 40 سال کے قریب تھی اور وہ ملک کے جنوبی علاقے میں پہاڑی سے اتر رہے تھے جب وہ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے ٗاس کے علاوہ ایک اور شخص کی لاش دریا سے ملی ہے جن کا جسم تیز بارش کے باعث پھولا ہوا تھا۔ماؤنٹین ریسکیو نے ٹی وی این 24 کو بتایا کہ تین سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ بھی آسمانی بجلی کی زد میں آیا ۔پیرس میں پارک مانکیو میں سالگراہ کی ایک تقریب کے دوران بجلی گرنے سے 11 افراد زخمی ہوئے جن میں آٹھ بچے شامل ہیں ٗزخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب جرمنی میں بچوں کے ایک فٹبال میچ کے دوران بھی آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 35 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ان میں سے کئی افراد کو احتیاط کے طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔پیرس میں پولیس کے مطابق یہ افراد اس وقت زخمی ہوئے جب وہ ایک درخت کے نیچے چھپنے کی جگہ تلاش کر رہے تھے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ میچ کے آخری لمحات کے دوران جب آسمانی بجلی گری تو اس وقت آسمان پر گہرے بادل نہیں تھے بلکہ آسمان بالکل صاف تھامیچ کے دوران شدید زخمی ہونے والے تین افراد میں ریفری بھی شامل ہیں جن کے بارے میں کایزرسلاوترن کی پولیس نے بتایا کہ انھیں آسمانی بجلی نے براہ راست نشانہ بنایا جس کے بعد ان کی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ان تینوں افراد کی عمریں 40 سال کے قریب ہیں ٗ ان میں سے دوسرے شخص کو بھی ہیلی کاپٹر جبکہ تیسرے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔پیرس کی پولیس کے مطابق پارک مانکیو میں زخمی ہونے والے بچوں کی اوسط عمریں نو سال ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…