منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

بھارت سے میچ میں شائقین کو مایوس نہیں کرینگے، بوم بوم آفریدی

datetime 12  فروری‬‮  2015 |

ایڈیلیڈ: شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس حقیقت سے دلبرداشتہ نہیں کہ وہ اب تک ورلڈکپ میں بھارت سے کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔ ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نےکہا کہ یہ میچ دونوں ٹیموں اور دنیا بھر کے لیے اہم میچ ہے، ان میں توقعات بہت زیادہ ہیں تاہم ہم پراعتماد ہیں اور اتنی صلاحیت رکھتے ہیں کہ کسی بھی ٹیم کو حیران کرسکیں، انھوں نے کہا کہ دونوں ٹیمیں دباؤ سے نمٹنا جانتی ہیں، ہم نے 15 فروری کو روایتی حریف سے ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی مقابلے کو ایک عام میچ کی طرح کھیلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تاہم ورلڈکپ میں ہم دونوں کا آغاز ہوگا اوردونوں ٹیمیں جیت سے آغازکرنے کے لیے بے تاب ہیں تاکہ ٹورنامنٹ میں ہمارا اعتماد بڑھے، اسٹار پلیئر نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے اربوں افراد اس میچ سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ ہر ایک دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلتے ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اورہم انھیں مایوس نہیں کرسکتے۔ انھوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ اس میچ کے بعد بھی دونوں پڑوسی ممالک آپس میں مزید میچزکھیلیں گے ہم آپس میں بہت زیادہ نہیں کھیلتے، مجھے توقع ہے کہ ورلڈکپ سے باہر بھی ہمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے کا موقع ملے گا، اہم کھلاڑیوں کی انجریز اور سعید اجمل کے باہر ہونے کے باوجود آفریدی کو یقین ہے کہ کوئی ٹیم پاکستان کو ہلکا نہیں لے گی ہم کسی بھی اچھے دن ہر ٹیم کو حیران کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ہمارے اندر اعتماد ہے کہ ہم بہترین ٹیم ہیں اور ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، آفریدی نے 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو موجودہ اسکواڈ سے زیادہ مضبوط قرار دیا،انھوں نے کہا کہ اس وقت کی ٹیم سنیئرز اور جونیئرز کا امتزاج تھی، آج کی ٹیم میں بھی کچھ باصلاحیت نوجوان شامل ہیں اور ہم ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں، شاہد آفریدی میگا ایونٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…