جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

سینئر اداکار جاوید کوڈو برین ہیمبرج کے باعث جنرل ہسپتال منتقل ، حالت خطرے سے باہر ہے ‘ ڈاکٹرز

datetime 24  مئی‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر اداکار جاوید کوڈو برین ہیمبرج کے باعث جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جاوید کوڈو کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جاوید کوڈو کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز معروف اداکار جاوید کو ڈو کو طبیعت ناساز ہونے پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکا علاج شروع کرتے ہوئے سی ٹی سکین کیا اور ابتدائی معائنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور میڈیکل وارڈ 2میں زیر علاج رکھا گیا ہے ۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اداکار جاوید کوڈو کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے فوری سپیشل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جس پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم احمد شاہ نے بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ۔ جاوید کوڈو کے بیٹے کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے میرے والد جگر اور گردوں کے مرض میں مبتلا چلے آرہے تھے جبکہ اب انہیں برین ہیمبرج بھی ہو گیا ہے ۔ انہوں نے میرے والد نے پوری زندگی فن کی خدمت کی ہے ۔ عوام اور پرستاروں سے اپیل کی کہ وہ انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔جاوید کوڈو پاکستان کے معروف کامیڈین ہیں جنہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رکھا ہے۔عوام نے بھی ہمیشہ ان کی پرفارمنس کو پذیرائی بخشی۔ جاوید کوڈو نے اپنے فنی کیئرئر کا آغاز 13سال کی عمر میں پاکستانی فلم سودے بازی سے کیا تھا ۔ انہوں نے اب تک 150سے زائد پاکستانی فلم، ٹی وی ڈراموں اور سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے۔ انہیں تھیٹر کے چھلاوہ کا خطاب بھی دیا گیا۔ رنگیلا، منور ظریف، وحید مراد ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔ وہ ان سے بے حد متاثر ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…