ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں پہلوانی اور کھیتی باڑی کے علاوہ گوبر کے اوپلے بناتی نظر آئیں گی۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم میں سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کے لیے وہ نہایت پرجوش ہیں جب کہ فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے مارشل آرٹ اور پہلوانی کی تربیت لی تھی جس کے بعد اب وہ فلم میں سب سے منفرد کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما فلم ’’سلطان‘‘ میں پہلوانی کے ساتھ ساتھ گھریلو لڑکی کے روپ میں بھی نظر آئیں گی جس کے لیے انہوں نے کھیتی باڑی کرتے ہوئے ٹریکٹر چلایا تھا لیکن اب انہوں نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے گوبر کے اوپلے بناتے ہوئے مناظر کی عکس بندی کرائی ہے جب کہ فلم کے مناظر کی عکس بندی کراتے ہوئے اداکارہ کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا بلکہ مناظر کی خوشی سے عکس بندی کراکے فلم میں اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’سلطان‘‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
انوشکا شرما فلم میں گوبر کے اوپلے بناتے نظر آئیں گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
وراثت
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی



















































