جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

محمد عامر کے مداحوں کیلئے خوشخبری، شہریارخان نے یقین دہانی کرا دی

datetime 19  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کو امید ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی ویزا جاری کردیا جائیگا۔شہریارخان نے جمعرات کے روز کوئٹہ سے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ محمد عامر کو ویزے دیے جانے کا معاملہ اب اس مرحلے پر ہے کہ یا تو انھیں ویزا ملے گا یا نہیں تاہم اس کے بارے میں انھیں مثبت اشارے ملے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہ کیا سلمان بٹ کو ویزہ مل پائے گا؟شہریارخان نے کہا کہ محمد عامر کے ویزے کیلئے انھوں نے خاص طور پر برطانوی ہائی کمشنر کو بھی خط تحریر کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ محمد عامر کا معاملہ خاص توجہ کا متقاضی ہے لہذا اس پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔شہریارخان نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ بھی محمد عامر کے ویزے کے معاملے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور وہ ہوم آفس سے رابطے میں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ محمد عامر کو ایک علیحدہ فارم بھرنا پڑا ہے جس میں انھیں عدالت کی جانب سے سزا کے بارے میں سوالات کے جوابات دینے تھے جو انھوں نے دے دیے ہیں۔واضح رہے کہ محمد عامر کو اپنے دیگر دو ساتھی کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی پاداش میں نہ صرف آئی سی سی کی طرف سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا بلکہ لندن کی عدالت نے بھی انھیں سزاسنائی تھی۔محمد عامر پابندی مکمل ہونے کے بعد دوبارہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں اور نیوزی لینڈ بنگلہ دیش اور بھارت جاچکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو عامر کے ویزے کے لیے اس لیے بھی امید ہے کہ کامن ویلتھ ممالک میں شامل نیوزی لینڈ انھیں ویزا جاری کرچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…