اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

یہ کیا ہو گیا ؟ حکومت نے اپوزیشن کو راضی کر لیا، بڑی خبر آ گئی

datetime 18  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کیلئے حکومت نے اپوزیشن کو راضی کر لیا۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ سپیکر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اپوزیشن پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم اور تمام معاملات پر گفتگو کرنے کیلئے مان گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے مطالبات کو کھلے دل سے سنے گی کیونکہ حکومت مسائل کے حل کیلئے گفتگو کرنے پر یقین ر کھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاناما پیپرز کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، اگر مجوزہ کمیشن وزیراعظم کو طلب کرےگا تو وہ اس کے سامنے پیش ہونگے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کاہ کہ پاناما پیپرز میں جن کے بھی نام آئے ہیں ان تمام کے خلاف بلاامتیاز تحقیقات ہونی چاہئیں ¾انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کی موجودگی میں اپنے خاندان کے اثاثوں کے بارے میں تمام حقائق پیش کئے ¾وزیراعظم تمام قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں میں 22ویں آئینی ترمیم پر اتفاق ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…