بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

”اگرآندھی آئے اور فلیٹ اُڑ جائے“،عمران خان نوازشریف کے بارے میں وہ باتیں منظر عام پر لے آئے جوکوئی نہیں جانتاتھا‎

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی یہ نہیں کہا کہ میرا فلیٹ نہیں ہے، 30 سال پہلے فلیٹ خریدا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تیس سال قبل انہوں نے اپنے حلال اور محنت کی کمائی سے فلیٹ خریدا تھا۔ ماضی کے خوشگوار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب میں نے فلیٹ خریدا تو تب میرے میاں نواز شریف کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے اور وہ اس وقت کے پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے یہ تعلقات بعد میں کرپشن کی وجہ سے خراب ہوئے۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں نے ایک پینٹ ہاؤس خریدا ہے تو میاں نواز شریف نے پوچھا کہ پینٹ ہاؤس کیا ہوتا ہے؟ جس پر میں نے جواب دیا جو بلڈنگ کے ٹاپ فلور پر بنا ہوتا ہے اسے پینٹ ہاؤس کہتے ہیں ۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے بہت فنی بات کہی کہ ’’اگر آندھی آئے اور وہ فلیٹ اڑ جائے تو پھر کیا ہو گا؟‘‘۔ عمران خان نے کہا کہ تیس سال قبل نواز شریف کا یہ جواب مجھے آج بھی کل کی طرح یاد ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…