جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان فیڈر تو نہیں پیتے ! رانا ثناء اللہ نے حدیں پار کرلیں

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن سے زیادہ اس دنیا میں کوئی احمق نہیں سات سوالوں کے جواب تو ملے نہیں ستر سوال تیار کر لیے ہیں، متحدہ اپوزیشن چاروں خانے چت ہونے کے بعد بھاگ کھڑی ہوئی ان کا ہر ایجنڈا ناکام ہوگا،عمران خان فیڈر تو نہیں پیتے جو خورشید شاہ کی وجہ سے تقریر نہیں کر سکے،عمران خان نے حرام کمائی سے بنائی گئی کمپنی کے گوشوارے ظاہر نہیں کیے جبکہ انکے اور بھی کارنامے ہیں جو جلد عوام کے سامنے لائیں گے، سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے ہمسایہ ملک نے بڑا پیسہ لگایا ہے ،لگتا ہے کہ اعتزاز احسن کو انہی سے بھاری فیس ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن قومی اسمبلی میں اپنے عزائم میں مکمل طور پر ناکام ہوئی اور بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان میں اپنا موقف اس لیے پیش نہیں کیا کیونکہ ایوان میں بولا جانے والا جھوٹ پکڑا جاسکتا ہے ۔یہ بات ایاں ہو چکی کہ اپوزیشن لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں چاہتی ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فیڈر تو نہیں پیتے کہ خورشید شاہ کی وجہ سے تقریر نہیں کر سکے ۔کیا عمران خان بچہ ہے جس کے منہ میں خورشید شاہ نے چوسنی دی جو وہ بات نہیں کر سکا ۔ عمران خان کی سیاست ملک میں انتشار پھیلانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ آف شور کمپنی بنانا چوری ہے اور حرام کے پیسے سے بنتی ہے اب ان کی اپنی کمپنی نکل آئی ہے اس لحاظ سے وہ سب سے پرانے چور ہیں۔عمران خان نے حرام کمائی سے بنائی گئی کمپنی کے گوشوارے ظاہر نہیں کیے جبکہ انکے اور بھی کارنامے ہیں جو جلد عوام کے سامنے لائیں گے جبکہ پاکستان آگے بڑھے گا اور اپوزیشن کا ہر ایجنڈا ناکام ہوگا۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ساری رات سوئی نہیں ،صبح اٹھے تو ستر سوال تیار تھے ،اعتزاز احسن نے ساری زندگی پیسے لے کر سوالنامے بنائے ہیں ۔ اب سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے ہمسایہ ملک نے بڑا پیسہ لگایا ہے اور لگتا ہے کہ اعتزاز احسن کو انہی سے بھاری فیس ملی ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن)میں فاروڈ بلاک بن رہا ہے تو شیخ رشید عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں ان کی اس قسم کی افوا سازی اور سازشیں نہیں چل سکیں گئیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوم کا وقت برباد کررہی ہے کل 70سوالات کی بات ہوئی اور آج تیار بھی کرلیے۔جبکہ سات سوالوں کا جواب نہیں ملا تو ستر کیوں لائے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…