اسلام آباد (این این آئی) متحدہ اپوزیشن نے (آج) بدھ سے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر سے اٹھنے والے سوالات پر اسمبلی میں بات کریں گے اور پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس سید خورشید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اپوزیشن نے پاناما لیکس کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی تجویز پر تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ذرائع کے مطابقپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اورتحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرشاہ محمود قریشی کو اپنے چیمبرمیں طلب کرلیا۔ ملاقات کے دوران اسپیکرنے اپوزیشن رہنماؤں سے پاناما لیکس کے معاملے پرپارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے نام مانگ لئے۔ خورشید شاہ اورشاہ محمود قریشی نے پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کے لیے حامی بھرتے ہوئے دیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد نام دینے کا عندیہ دیا۔ جس کے بعد اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کردیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اجلاس میں وزیراعظم سے پوچھنے کے لئے مزید 70 سوالات تیار کرلئے اب وزیر اعظم سے 70 سوالات کے جوابات مانگے جائیں گے۔متحدہ اپوزیشن کے ترتیب دیئے گئے 70 سوالات میں چیدہ چیدہ نکات کے مطابق نوازشریف حکومت وضاحت کرے کہ ان کے خاندان نے بیرون ملک پیسہ کیسے بھجوایا، کیایہ درست نہیں کہ وزیراعظم کے عہدے پر ہوتے ہوئے لندن میں اربوں کی جائیدادخریدی اور کیا وزیراعظم نے اپنے نابالغ بچوں کے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جب کہ 1993 میں جس وقت شریف خاندان نے پارک لین میں اپارٹمنٹ خریدا اس وقت حسن نواز کی عمر محض 17 برس تھی۔اپوزیشن کے سوالنامے میں شامل سوالات میں پوچھا گیا کہ کیایہ حقیقت نہیں کہ ہ 1988 سے 1991 تک وزیراعظم اوران کے خاندان نے 14 کروڑ سے زائد منی لانڈرنگ کی، کیا ہنڈی کے ذریعے تمام رقم باہربھیجنے کا مقصد کالے دھن کو تحفظ دینا تھا، کیا یہ بات درست ہے کہ وزیراعظم نے 1988 سے 1991 تک صرف 887 روپے انکم ٹیکس ادا کیا اور کیا یہ درست ہے کہ پشاورمیں حوالہ ڈیلرکے ذریعے شریف فیملی نے رقم غیرقانونی طریقے سے باہربھیجی، وزیراعظم کے کزن خالد سراج نے بیان دیا کہ شریف فیملی نے غیرقانونی طورپرپیسے باہربھجوائے کیا یہ بات غلط ہے۔ بعد ازاں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے پارلیمان میں حزب مخالف کی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اپوزیشن تحقیقات کے معاملے پر حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا خورشید شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے کرپشن کے تدارک کیلئے جس پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی بات کی ہے، حزبِ مخالف اس کے لیے اپنے نمائندے مقرر کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ حزبِ اختلاف نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے کارروائی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب پارلیمنٹ کے اندر ہی احتجاج کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بڑی دیر کے بعد ایوان میں آئے ہیں ٗ حزب مخالف کی جماعتوں کا توگھر ہی پارلیمنٹ ہے اور وہ اپنے گھر سے کیسے دور رہ سکتے ہیں؟حزب مخالف کی طرف سے وزیر اعظم سے جو سوالات پوچھے گئے ہیں انھیں اْن کا جواب دینا ہی ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پانامالیکس کے چوروں کو بے نقاب کریں گے۔متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ بڑی منتوں کے بعد تو وزیراعظم اسمبلی میں آئے ٗہمارا تو فورم ہی اسمبلی ہے، ہم اسمبلی سے کہاں بھاگنے والے ہیں خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کی تقریر سے 70سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔ اعتزاز احسن نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد 7 نہیں 170سوالات پیدا ہوگئے ہیں، جن کے جواب ایوان میں مانگے جائیں گے اگر جواب نہیں ملا تو متحدہ اپوزیشن اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے کہ ایک روز قبل اجلاس میں جو ہوا وہ تمام جماعتوں کی حکمت عملی کاحصہ تھا اور متحدہ اپوزیشن آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشترکہ موقف اپنائیں گے اور 70 سوالات حکومت کی پریشانی میں مزید اضافہ کریں گے۔پرویز الٰہی نے کہاکہ پاناما کا معاملہ اللہ کی طرف سے آیا ہے اور یہ منطقی انجام تک ضرور پہنچے گا ۔ پاناما لیکس کے معاملے پر مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کی نامزد کمیٹیاں بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل بنائیں گی۔ حکمران جماعت کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ ڈیلی ویجز والوں کی سیاسی طور پر کوئی حیثیت نہیں ہے اور وہ عقل سے پیدل ہیں۔
اب 7 نہیں 170، متحدہ اپوزیشن نے طبل جنگ بجادیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے ...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے ...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی ...
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن ...
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 ...
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: ...
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کر کے نعش کھیتوں میں پھین...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرف...
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الز...
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
سونا سستا ہوگیا
-
9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی