ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چین کی سٹرٹیجک اقتصادی منصوبہ بندی لاطینی امریکہ میں قابل مطالعہ ہے

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان تیاگو (آئی این پی)اقتصادی کمیشن برائے لاطینی امریکہ و جزائر غرب الہند ( ایل اے سی ) کے سربراہ کے مطابق اربنائزیشن سے نمٹنے کیلئے چین کے فیصلے سمیت چین کی تزویراتی اقتصادی منصوبہ بند ی نے لاطینی امریکہ کیلئے مثال قائم کی ہے ۔ ای سی ایل اے سی کے ایگزیکٹو سیکرٹری الیسیا بار سینا نے گذشتہ روز ایک انٹرویو میں چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ چین کے اقتصادی ما ڈل کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ملک کا سٹرٹیجک درمیانہ اور طویل المیعاد تصورپایا جاتا ہے جو اس کی ترقیاتی تبدیلی کی اجازت دیتا ہے اور جس سے ہم سیکھ رہے ہیں ۔بارسینا نے کہا کہ ہم چین کی اقتصادی ترقی کا کافی تجزیہ کرتے ہیں کیونکہ یہ جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعے دلچسپ مرحلے سے گزررہی ہے ، گذشتہ پانچ سے سات برسوں میں چین بین الاقوامی مارکیٹ میں خام لوہے اور تانبے کی بڑی مقدار لایا ہے اوروہ اعلیٰ ٹیکنالوجیکل اور علم کے معلومات والے شعبوں میں زبردست انڈسٹریلائزیشن کی تیاری کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ اس قسم کے موقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے اور اس وقت وہ یورپ اور لاطینی امریکہ کے مقابلے میں فولاد کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے حالانکہ یورپ اور لاطینی امریکہ کی فولاد کی نمایاں پیداوار ہے ،بارسینا نے کہا کہ غالباً چین کو درپیش انتہائی اہم مسئلہ دیہاتوں سے شہری علاقوں کی طرف عوام کی نقل و حرکت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اربنائزیشن ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور حکام نے اسے بڑی سنجیدگی سے لیا ہے ، ای سی ایل اے سی کا 36واں اجلاس 23سے 27مئی تک میکسیکو سٹی میں ہو گا جس میں رکن ممالک ’’ ہوری زنز 2030پائیدار ترقی کے وسط میں مساوات ‘‘ پر بحث و تمحیص کرینگے ، یہ ایک ایسی دستاویز ہے جس کا مقصد آئندہ 15برسوں کے لئے کسی علاقائی ترقیاتی حکمت عملی کا خاکہ مرتب کرنا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…