اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب اور کے پی سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، پشاور، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن ،فاٹا اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ: کوہاٹ27، چراٹ 18، پاراچنار13،لوئر دیر، سیدو شریف03 ، پنجاب کے شہروں مری18،چکوال16 ، منگلہ 02 ، کشمیر کے شہروں گڑھی دوپٹہ11،مظفر آباد 04 ، راولاکوٹ، کوٹلی02، گلگت بلتستان: بگروٹ03 ، بونجی ، گوپس01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی 48، دادو، سکھر، جیکب آباد، ڈی جی خان 47، موہنجوداڑو، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان، پڈعیدن 46 ڈگری سینٹی گریڈاور لاہور میں کم سے کم 25، اسلام آباد 21، کراچی 27، پشاور 21، کوئٹہ 16، گلگت 12، چترال 15 اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب اور کے پی سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تاحیات
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































