کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے فشرمین کو آپریٹیو سوسائٹی کے گرفتار سابق چیئرمین نثار مورائی سے مشترکہ تفتیش کی ٹیم کی سربراہی پیپلز پارٹی کے لاڈلے افسر راؤ انوار کو سونپ دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نثار مورائی سے مشترکہ تفتیش کرنے والی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی ملیرراو انوار کے سپرد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ نثار مورائی بیرون ملک مقیم سندھ کی سب سے بااثر اور اعلی شخصیت کے قریبی دوست ہیں جبکہ راو انوار صوبے میں اسی اہم ترین شخصیت کے من پسند اور لاڈلے افسر سمجھے جاتے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نثار مورائی سے مشترکہ تفتیش کرنے والی ٹیم میں اسپیشل برانچ، کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور حساس اداروں کے افسر شامل ہونگے۔ ایس ایس پی ملیر کی بطور سربراہ جے آئی ٹی کے نوٹیفکیشن نے کئی اداروں میں تشویش پیدا کردی ہے جبکہ بعض اہم ادارے اس تعیناتی پر تحفظات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔دوسری جانب نیب کی ٹیم نے بھی فشرمین کو آپریٹیو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر سمندری راستوں سے رقوم، اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم نے نثار مورائی اور گرفتار ملزم سلطان قمر صدیقی کے روابط پر بھی تفتیش کی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































