بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

آن لائن پاسپورٹ ،انتظار کی گھڑیاں ختم،چوہدری نثار نے خوشخبری سنادی

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ 2013ء سے اب تک 5322 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کئے گئے ہیں ٗ آن لائن پاسپورٹ متعارف کرانے کا آغاز اگست 2016ء سے متوقع ہے ٗمستقبل قریب میں یورو بانڈ کے اجراء کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ٗمنظور شدہ پی ایس ڈی پی مالیاتی بل 2016-17ء کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ جمعہ کووقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد کے پارکوں میں 64 کیمرے نصب کئے گئے ہیں اس کی مانیٹرنگ کیلئے ایچ الیون میں مرکزی دفتر قائم ہے ٗیہ سسٹم نادرا سے منسلک ہے اور اس سے ہر رجسٹرڈ فرد کی شناخت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس سسٹم کے اپنے کیمرے ہیں، میٹرو اسٹیشن پر حملوں اور نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، لوگ پکڑے گئے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اس وقت 52 لاکھ 87 ہزار 844 افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں 19 لاکھ 18 ہزار، خیبر پختونخوا 10 لاکھ 75 ہزار، سندھ 17 لاکھ 82 ہزار، بلوچستان 2 لاکھ 4 ہزار، گلگت بلتستان 43 ہزار، فاٹا ایک لاکھ 55 ہزار، آزاد جموں کشمیر ایک لاکھ جبکہ اسلام آباد سے 8 ہزار سے زائد افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اپنے اجلاس میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے مانسہرہ ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے ایک ہزار ایکڑ زمین کے حصول کے لئے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ فزیبلٹی جائزہ اور تفصیلی ڈیزائن کے بعد تعمیری کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔بتایاگیا کہ منظور شدہ پی ایس ڈی پی مالیاتی بل 2016-17ء کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…