ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

گند ڈالنے کے ماسٹر ،ذہنی بانچھ،رانا ثناء اللہ نے حدیں ختم کردیں

datetime 13  مئی‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے اپوزیشن کو ذہنی بانجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے جبکہ اعتزاز احمد عمران خان کے فرنٹ مین بن کر افراتفری کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،عمران خان گند ڈالنے کے ماسٹر ہیں ، کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،پیپلز پارٹی کا اب پنجاب میں وجود ختم ہو گیا ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک سے دہشتگردی اور توانائی بحران سے قوم کو نجات دلا کر دم لے گی۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سات سوالوں کے بعد سات سو سوالوں کا جواب مانگے گی درحقیقت اپوزیشن کا مقصد کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ انتشار پھیلانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان گند کرنے اور گند ڈالنے کے ماسٹر ہیں لیکن قوم ان سے مطالبہ کررہی ہے کہ کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی نہیں کہتا کہ آف شور کمپنیاں بناناغلط ہے، اپوزیشن کامقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے اور وہ چاہتی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان کے راستے سے ہٹ جائیں مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک سے دہشتگردی اور توانائی بحران سے قوم کو نجات دلا کر دم لے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ راجا ریاض کی پی ٹی آئی میں شمولیت اس باتی کی غمازی کرتی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا باب بند ہورہا ہے اور درحقیقت پیپلز پارٹی کی تباہی میں چوہدری اعتزاز احسن کا ہاتھ ہے جو عمران خان کے فرنٹ مین بن کر افراتفری کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سی پیک منصوبوں کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے30ملین روپے مختص کئے ہیں مگر میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) عوامی منصوبوں کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ایک سوال پر رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعلیٰ شہبازشریف کی حاضری سے متعلق قرارداد پیش کرے ہم اس میں ترمیم کر لیں گے تو پھر اپوزیشن ایوان سے راہ فرار اختیار کرے گی۔بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں متوقع اضافہ سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے فیصلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت بھی کوئی فیصلہ کرے گی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…