ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈن برگ(این این آئی) اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں وزارت کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔گلاسگو لائیو کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹش پارلیمنٹ میں 129 اراکین اسمبلی نے پانچویں سیشن کے لیے حلف اٹھائے۔اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) سے تعلق رکھنے والے حمزہ یوسف کو یورپ اینڈ انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کی وزارت دی گئی جو 2011 سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔اس موقع پر متعدد اراکین نے دیگر زبانوں میں حلف اٹھایا لیکن حمزہ یوسف نے اپنے عہدے کا حلف اردو میں اٹھا کر پاکستانی ثقافت کو زندہ کردیا۔حمزہ یوسف نے اردو زبان میں حلف اٹھاتے ہوئے کہاکہ میں حمزہ ہارون یوسف ایمانداری اور سچے دل سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ کوئین الزبتھ اور ان کے جانشینوں کا وفادار اور سچے دل سے تابعدار رہوں گا اور اس میں خداوند کریم میری مدد فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…