پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

پشاور ضمنی انتخاب ،پیپلز پارٹی بھی تحریک انصاف کے نقش قدم پر چل پڑی

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دھاندلی سے باز نہیں آرہی ، پشاور ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی جیتی لیکن نتائج بدل دیئے گئے ،پیپلز پارٹی بلا امتیاز احتساب چاہتی ہے ، حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا پڑیں گے ، پیپلز پارٹی کے لئے اچھے دن آرہے ہیں ،پنجاب کے شہر شہر جاؤں گا اور عوامی جلسے کروں گا اور جلد ہی یہاں حالات بدل جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں و سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، شوکت بسرا سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ نئے عہدیداران کارکنوں کی مشاورت سے لائے جائیں تاکہ بعد میں کوئی اعتراض نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے جس کے قائدین جمہوریت کی خاطر شہید ہوئے ۔ جبکہ کارکن ہماری پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے اچھے دن آرہے ہیں ۔ میں جلد پنجاب کے شہر شہر کا دورہ کروں گا جہاں عوامی جلسے ہوں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹیاں پروگرام بتائیں مجھے جہاں کہیں گے میں وہاں آؤں گا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) دھاندلی سے باز نہیں آرہی ، پشاور کے حلقہ پی کے 8کے ضمنی انتخاب میں ہم نے جیتا لیکن نتائج بدل دیئے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بلا امتیاز احتساب چاہتی ہے لیکن آغاز وزیر اعظم نواز شریف سے ہونا چاہیے اور حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننے پڑیں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پا رٹی کے معاملات میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، اب تک کوئی ایک نہیں بلکہ بہت سے اضلاع میں پارٹی کی قیادت کے اہم اجلاس منعقد کر چکے ہیں۔انہوں نے تمام سابق عہدیداران سے بھی رابطے بحال کرنے کی ہدایت کی ہے ، چیئرمین نے کہا کہ کارکنان سے زیادہ سے زیادہ مشاورت کریں تاکہ کارکنان کے کیامسائل ہیں اور پارٹی کو کس طرح سے بہتر کیا جا سکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…