لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن کی پارٹی رکنیت بحال کر دی گئی ، عمران خان نے باضابطہ منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قرآن مجید پر حلف اٹھاکر ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے پر فیاض الحسن کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی ۔ اب انضباطی کمیٹی کی سفارش پر فیاض الحسن کی پارٹی رکنیت بحال کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پارٹی سربراہ عمران خان نے بھی باضاطہ منظوری دیدی ہے ۔