اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں پیر کو پالیسی بیان دیں گے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا وزیراعظم کے پالیسی بیان پر اپوزیشن سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ وزیراعظم کی موجودگی میں کارروائی خوشگوار ماحول میں چلانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ علیل ہیں وہ بھی پیر کو اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اپوزیشن نے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور حکومتی وزراء سے بھی مشاورت کی ہے تاکہ کارروائی پرامن انداز میں مکمل ہو۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جمعہ کو بھی آنا چاہیں تو ان کی مرضی ہے لیکن پاناما لیکس پر پالیسی بیان پیر کو ایوان میں دیں گے۔