اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا، پاسپورٹ اور محکمہ امیگریشن کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں سینئر افسران کو نامزد کیا جائے جو ذاتی طور پر ایک ماہ میں سروس سینٹر کا دورہ کریں اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ جمعرات کو یہاں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر افسران ایک ماہ تک سینٹرز میں موجود رہیں اور پاسپورٹ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حصول میں مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نادرا اور پاسپورٹ آفسز میں مڈل مین اور ایجنٹس کا کردار ختم کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات ختم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایجنٹ مافیا کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بھر میں جدید ڈیجیٹیل سسٹم موجود ہے تو لوگوں کو لمبی قطاروں میں کیوں انتظار کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرحلہ پر کسی اہلکار کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نادرا یا پاسپورٹ سینٹرز پر تعینات کوئی بھی اہلکار لوگوں کے مسائل کو حل نہ کر سکے تو اسے برطرف کیا جائے۔
پاکستانی کمیونٹی کے مسائل،وزیر داخلہ نے نادراپاسپورٹ اور محکمہ امیگریشن کو نئی ہدایت جاری کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































