لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے پارٹی قیادت سے اختلافات پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 مئی کو فیصل آباد کے جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کروں گا،آصف علی زرداری سے اچھے تعلقات ہیں،منظور وٹو سے کوئی اختلاف نہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے پارٹی قیادت سے اختلافات اور فیصلوں سے نالاں ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، راجہ ریاض کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور راجہ ریاض 20 مئی کو فیصل آباد کے جلسے میں پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کافی عرصے سے راجہ ریاض کے فریال تالپور سے اختلافات چل رہے تھے اور سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی معاملات ٹھیک کرنے کی بھی کوشش کی جو سود مند ثابت نہ ہو سکی۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں ، آصف علی زرداری نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے، منظور وٹو سے کوئی اختلاف نہیں لیکن میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی تھیں اور مجھے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی جس سے بددل ہو کر میں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارہا پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پنجاب میں پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اپنا پیغام پہنچایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔(
راجہ ریاض کا پارٹی قیادت سے اختلافات پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص
-
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
30 جون کی ڈیڈ لائن ! گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں
-
ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی کر دی
-
وزیرِاعظم اپنا گھر پروگرام، قرضے اور اقساط کی تفصیلات
-
ننکانہ صاحب میں شوہر کا ادویات کھا کر اہلیہ سے مبینہ غیر فطری جنسی عمل، ساس نے اندراج مقدمہ کی درخو...
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟ طلبا کے لئے اہم خبر
-
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی سمیت 2 بچیاں جاں بحق
-
تعلیمی اداروں میں مئی میں موسمِ گرما کی چھٹیاں ؟ اصل حقیقت سامنے آگئی
-
وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ، حملہ آور کا چونکا دینے والا اعتراف سامنے آگیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، مزید سستا ہوگیا
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
-
راولپنڈی میں طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم مقابلے میں ہلاک
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ



















































