منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پی کے 8سے ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے پی کے 8سے کامیاب لیگی امیدوارارباب وسیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کی عوام شکریہ کے مستحق ہیں، عمران خان عبرتناک شکست سے سبق سیکھیں، باشعور عوام نے جھوٹے الزامات اور اے ٹی ایم سیاست کو مسترد کر دیاہے،(ن) لیگ2018میں بھی انتخاب جیتے گی،خان صاحب کے سرکاری جلسے بھی ان کے کام نہ آ سکے ان کی رعونت خاک میں مل گئی۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پی کے 8پشاورسے ضمنی انتخاب میں جیتنے پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ارباب وسیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب جیتنے پر مسلم لیگی کارکنوں اور حامیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، پشاور کی عوام شکریہ کے مستحق ہیںجنہوں نے پارٹی کو کامیاب بنانے میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام نے جھوٹے الزامات اور اے ٹی ایم سیاست کو مسترد کر دیاہے، پشاور کے عوام نے ہری پور ضمنی انتخاب کی تاریخ دہرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے سرکاری جلسے بھی ان کے کام نہ آ سکے ان کی رعونت خاک میں مل گئی، عمران خان عبرتناک شکست سے سبق سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وزیراعظم نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں 2018میں بھی انتخاب جیتے گی اور خیبرپختونخوا کو حقیقی خوشحالی اور روشنیوں کا گہوارہ بنائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…