ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 8 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے طہماش خان 11 ہزار 797 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ارباب محمد وسیم 10 ہزار 910 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، صوبے میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار شہزاد خان صرف 7 ہزار 931 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 8پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو5بجے تک جاری رہی ۔شدید گرمی کے باعث ٹرن آؤٹ کم رہا تاہم مردوں کے پولنگ سٹیشنز میں ووٹرز کی تعداد زیادہ رہی ۔ پی کے آٹھ کی نشست مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کی وفات سے خالی ہوئی تھی ۔ اس نشست پر پی ٹی آئی کے شہزاد خان ، جے یو آئی کے آصف اقبال داؤد زئی ، پیپلز پارٹی کے ملک طہماش اور اے این پی کے اعجاز سمیاب سمیت پندرہ امیدوار قسمت آزمائی کی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے طہماش خان 11 ہزار 797 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ارباب محمد وسطیم 10 ہزار 910 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جے یو آئی کے امیدوار آصف اقبال 9 ہزار 12 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جب کہ صوبے میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار شہزاد خان پارٹی قائد عمران خان کی بھرپور کمپین اور جلسے کے باوجود صرف 7ہزار 931 ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہے ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر کارکنوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جب کہ اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔ انتخابات کیلئے 98 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں چالیس انتہائی حساس ، 47 حساس اور گیارہ کو نارمل قرار دیا گیا تھا ضمنی انتخابات کے دوران سخت سیکیورٹی کے اقدامات کئے گئے تھے پولنگ سٹیشنوں میں پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ پولنگ سٹیشن گورنمنٹ پرائمری سکول خزانہ بالا میں خواتین کے مشترکہ پولنگ سٹیشن کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے ۔ پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں نے خواتین کو اس پولنگ سٹیشن میں ووٹ پول کرنے سے روک دیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی اور سینیٹر روبینہ خالد بھی موقع پر پہنچ گئیں اور ن لیگی کارکن لڑ پڑے دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا استعمال کیا گیا اور ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف بیان بازی کی گئی واقعے کے بعد حلقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی تاہم کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی فورسسز کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ۔ دوسری جانب ضمنی انتخات کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن آپس میں لڑپڑے اس دوران ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا استعمال اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی گئی جس کے بعد حلقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ کوئی ناخوشگوار واقع سامنے نہیں آیا ۔ اس موقع پر سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور سیکورٹی فورسز نے حالات کو قابو کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…