اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ کے مطابق پیٹرو لائن انٹرنیشنل کمپنی میری یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملکیت میں نہیں ہے بلکہ یہ کمپنی گولڈ سٹار ایکویٹی نامی ایک گروپ کی ہے ، پانامہ لیکس میں کہیں بھی میرا یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا نام نہیں ہے ۔ جمعرات کو سینیٹر رحمان ملک نے پیمرا میں پیٹیشن درج کروائی اور اس میں چیئرمین پیمرا سے استدعا کی ہے کہ وہ اس ٹی وی چینل کے خلاف قانونی کارروائی کرے جس نے رحمان ملک کو پیٹرو لائن انٹرنیشنل کمپنی کا مالک قرار دیا ہے جب کہ میرا اس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی ویب سائٹ میں مجھے لیٹویا کی پیٹرو لائن انٹرنیشنل کمپنی کا مالک قرار دیا ہے جب کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کمپنی میرے یا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام پر نہیں ہے بلکہ اس کا مالک گولڈ سٹارایکویٹی نامی ایک گروپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا اور محترمہ بے نظیر شہید کا پانامہ لیکس کہیں بھی نام موجود نہیں ہے ۔ میرے نام پر پانامہ میں کوئی آف شور کمپنی ،اکاؤنٹ یا کاروبار نہیں ہے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ میں اپنی لیگل ٹیم کو معاملے کی چھان بین کا حکم دے چکا ہوں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جا سکے ۔
پانامہ لیکس میں نام نہیں،رحمن ملک کانجی ٹی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ
13
مئی 2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- خبردار ! اس دواکا استعمال ہرگز نہ کریں!ڈریپ الرٹ جاری
- ریچھ اور اس کے 3 بچے نوجوان لڑکی کو زندہ کھاتے رہے، فون پر ماں ...
- امریکی ڈالر 140.89 روپے کا ہوگیا؟ اصل حقیقت کیا؟
- سعودی عرب میں چھ سال سے عائد پاندی ختم ہوگئی
- شمسی توانائی میں انقلاب:سستے سولر پینل آگئے
- رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
- ٹک ٹاکر امشا رحمان کا لیک ویڈیو اسکینڈل پر بڑا بیان سامنے آگیا
- سعودی عرب میں پہلا روز ہ کب ہو گا؟تاریخ سامنے آگئی
- انسانی جسم میں بیکار سمجھا جانے والا بافتہ انتہائی کارآمد نکل آیا، سائنسدان حیران
- حکومت کا بیرون ملک جانے کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ
- کل بروز بدھ چھٹی کا اعلان،تمام دفاتر،تعلیمی ادارے بند رہیں گے،خبر آگئی
- عمران خان کو کن مقامات پر منتقل کرنے کی آفر ہوئی؟ علی امین گنڈاپور کا ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- خبردار ! اس دواکا استعمال ہرگز نہ کریں!ڈریپ الرٹ جاری
- ریچھ اور اس کے 3 بچے نوجوان لڑکی کو زندہ کھاتے رہے، فون پر ماں اپنی بیٹی کی چیخیں سنتی رہی، دل دہلا...
- امریکی ڈالر 140.89 روپے کا ہوگیا؟ اصل حقیقت کیا؟
- سعودی عرب میں چھ سال سے عائد پاندی ختم ہوگئی
- شمسی توانائی میں انقلاب:سستے سولر پینل آگئے
- رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
- ٹک ٹاکر امشا رحمان کا لیک ویڈیو اسکینڈل پر بڑا بیان سامنے آگیا
- سعودی عرب میں پہلا روز ہ کب ہو گا؟تاریخ سامنے آگئی
- انسانی جسم میں بیکار سمجھا جانے والا بافتہ انتہائی کارآمد نکل آیا، سائنسدان حیران
- حکومت کا بیرون ملک جانے کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ
- کل بروز بدھ چھٹی کا اعلان،تمام دفاتر،تعلیمی ادارے بند رہیں گے،خبر آگئی
- عمران خان کو کن مقامات پر منتقل کرنے کی آفر ہوئی؟ علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف
- کسی خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، فوج کا عمران خان کو صاف جواب
- مالکان کی ڈانٹ سے ناراض ملازمہ کا 3ماہ کے بچے پر تشدد