اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمرہ کے خواہشمند حضرات یہ خبر ضرور پڑھیں ، سعودی حکومت نے خبردار کر دیا

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزارت ِ مذہبی امور نے عمرے پر جانے کے خواہشمند حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف وزارتِ حج کے تصدیق شدہ ٹو ر آپریٹر ز سے ہی عمرہ پیکج حاصل کریں۔ سعودی حکومت نے عمرے کے لئے ویزے کی اجازت دینے سے قبل وزارتِ مذہبی امور کی تصدیق لازمی قرار دے دی ہے ۔ سعودی حکومت نے الیکٹرانک ویزہ کی اجازت دینے سے قبل وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی تصدیق لازمی قرار دی ہے۔ چنانچہ وزارت مطلوبہ کاغذات مہیا کرنے پر عمرہ ٹور آپریٹرز کے سعودی کمپنیوں کے ساتھ معاہدات کی تصدیق کرتی ہے۔ ابھی تک 540ٹور آپریٹر ز کے معاہدات کی دستاویزات تصدیق کر چکی ہے۔ تصدیق شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست سعودی وزارت حج کی ویب سائٹ haj.gov.saپر دستیاب ہے۔ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ عمرہ رقم کی ادائیگی کی رسید حاصل کریں اور ٹور آپریٹرز کی طرف سے مہیا کردہ سہولیات کی تفصیل اشٹام پیپرپر تحریر میں لائیں۔ عوام الناس عمر ہ ادائیگی کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہیں تو وہ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے عمرہ سیکشن کے سیکشن آفیسر سے ٹیلیفون نمبر051-9201372پر دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں ۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…