لاہور: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بہتان ،جھوٹ اور غیبت کرنے والے شخص کو اس دنیا میں سزا ضرور ملے گی بلکہ آخرت میں بھی سزا ضرور ملے گی،ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں کسی کی پگڑی نہ اچھالی جائے اور نہ ہی کسی کا تماشا لگایا جائے چاہے اس کا تعلق کسی سے بھی ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ بہتان ،جھوٹ اور غیبت کرنے والوں کی اللہ تعالی ہے معافی نہیں ،ایسے شخص کو اس دنیا میں بھی سزا ملے بلکہ آخرت میں بھی سزا ملے گی ،وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کی غیبت کرنا ایسے ہے جیسے اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں ولی نہیں اور نہ ہی نیک انسان ہوں ،میں بھی عام انسان ہوں مجھے سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں ۔ میں نے کئی سال پہلے اللہ تعالیٰ کے حضو ر معافی مانگی کہ کسی انسان پر میں کبھی جھوٹ ،غیبت اور بہتان نہیں لگاؤں گا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کی غیبت نہ کی جائے اور نہ کسی کی پگڑی اچھائی جائے اور نہ کسی کا تماشا لگایا جائے چاہیے