بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

دوبئی کے اٹھائی گیروں نے نیا طریقہ واردات دریافت کر لیا

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں دوکانوں سے چیزیں چرانے والوں نے نیا طریقہ واردات دریافت کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 مصریوں کو ایک گارمنٹس سٹور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں پر کپڑے چوری کرنے کا الزام ہے۔ 27 سالہ ٹرک ڈرائیور اور 28 سالہ کلرک گارمنٹس سٹور میں ٹرائی روم جاتے اور وہاں کپڑوں میں موجود مقناطیسی ٹیگ اتار دیتے۔ اس کے بعد نئے کپڑوں کو اپنے کپڑوں کے نیچے چھپا کر آرام سے باہر نکل جاتے۔ سٹور کے سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے دونوں اشخاص کو سٹور میں ٹہلتے دیکھا، دونوں ٹرائی روم کے پاس کھڑے گے۔ دونوں ٹرائی روم میں گئے اور ٹرائی روم سے ایک ہی جوڑے میں باہر گئے۔ گیٹ سے باہر جاتے ہوئےسیکورٹی گیٹ پر کوئی بپ سنائی نہیں دی، اس لیے انہیں روکا بھی نہیں گیا۔ سیکورٹی گارڈ کے مطابق 45 منٹ بعد وہ دونوں دوبارہ آئے اور اس دفعہ جینز ، بٹوہ اور جوتے خریدے۔ اس دفعہ بھی باہر جاتےہوئے سیکورٹی گیٹ پر بپ سنائی نہیں دی۔ سیکورٹی گارڈ نے اُن کا پیچھا کیا اور کچھ دور کھڑی کار کےپاس ان کو پکڑ لیا۔ دوکان سے چرایا ہوا سامان گاڑی میں موجود تھا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ دونوں ملزموں نے بتایا کہ ان کے پاس ایک آلہ ہے جس سے وہ مقناطیسی ٹیگ اتار دیتے ہیں اور کپڑوں کو اپنے کپڑوں کے نیچے چھپا کر آرام سے باہر نکل جاتےہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…