جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بگڑی ہوئی تھی، اللہ نے ہدایت دی، اب دین کی خدمت کروں گی

datetime 8  مئی‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)وینا ملک شوہر کے ساتھ جامعہ بنوریہ کراچی پہنچ گئیں، کہتی ہیں وہ بگڑی ہوئی تھیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت دے دی اور ایسا انقلاب آیا کہ ان کی زندگی ہی بدل گئی، اب دین کی خدمت کریں گی، اداکارہ ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ خوش نصیب ہوں اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی، دین سب سے پہلے ہے، ہمیشہ راہ مستقیم پر چلتی رہوں گی۔ وینا ملک جامعہ بنوریہ میں ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ جامعہ بنوریہ میں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ وینا ملک نے اعتراف کیا کہ وہ بگڑی ہوئی تھیں، اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی، اب وہ دین کی خدمت کریں گی۔وینا ملک نے جامعہ بنوریہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بھی قرآن پاک حفظ کرانا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی بدلنے میں مولانا محمد طارق جمیل، جنید جمشید اور مفتی نعیم کا اہم کردار ہے۔ وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ راہ راست پر چلتے ہوئے سیاست کر کے بھی لوگوں کی بہتری کی جا سکتی ہے۔ اداکارہ نے کمرشل فلموں میں کام کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ اس موقع پر مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے اپنے گناہوں کی صدق دل سے معافی مانگی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…