مبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سلومیاں رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار سلمان خان اداکاری کے ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب تک ان کے کئی اداکاراو¿ں کے ساتھ معاشقے کی خبریں عام ہوئیں جس میں سنگیتا بجلانی ، ایشوریارائے اور کترینہ کیف سرفہرست ہیں جب کہ کئی معاشقوں کے باوجود سلو میاں فلم نگری کے اب تک کنوارے اداکار ہیں جن کی شادی کا انتظار تمام مداحوں کو بے چینی سے ہے تاہم اب سلو میاں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی کا فیصلہ کیا او وہ رواں سال کے آخرمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جب کہ شادی کے لیے لڑکی کی تلاش کا کام ابھی تاحال باقی ہے لیکن شادی کے فیصلے کے ساتھ ہی دبنگ خان کی رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر کے ساتھ منگنی کی افواہیں بھی گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر گزشتہ دنوں سلمان خان کے ساتھ دہلی میں دیکھی گئی تھیں ۔