منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان اداکار فواد خان نے کنگ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ایسی کامیابی کہ جان کر آپ بھی فخر کریں گے

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے پاکستانی اداکار فواد خان کو شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کا متبادل قرار دے دیا گیا۔پاکستانی اداکار فواد خان نے انتہائی مختصرعرصے میں اپنی بے داغ اداکاری کے بل بوتے پر بولی ووڈجیسی بڑی فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔پاکستان کے خوبرو اداکار فواد خان بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دیکھانے کے بعد تازہ ترین ایک فیشن میگزین کے فرنٹ پیج پر جلوہ گر ہوئے ہیں ۔بھارت میں پاکستان اداکار فواد خان کی پ±رکشش تصویر مسلسل دوسرے ماہ کسی دوسرے بھارتی میگزین کے کور پیج پر لگی ہے، بھارتی میگزین ہائے بلٹز کے مئی کے کور پیج پر فواد کی خان کی تصویر لگی ہے جس میں وہ انتہائی پ±رکشش ، پ±ر اطمینان اور ساکن دکھائی دے رہے ہیں ۔میگزین نے فواد خان کو ’دی نیو ایج آف خان ‘قرار دیا ہے کہ فوادبالی ووڈ خانزشاہ رخ، سلمان اور عامر کی صف میں شامل ہو جائینگے یاپھر ان کی جگہ لے لیں گے ۔رپورٹ میں فواد کی اگلی بالی ووڈ فلم کے بارے میں تو نہیں بتایا گیا تاہم پاکستان میں فواد خان دوفلمیں سائن کر چکے ہیں جن میں البیلا راہی اور مولا جٹ شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسی میگزین کے فرنٹ پیج پر بالی ووڈ کے ستارے جس میں رنبیر کپور ، بپاشا باسو ، کرینہ کپور ، لارا دتہ ، ویدیہ بالن ، عمران خان اور جیکولین فرننڈس بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔فواد خان ٹائمز سیلبریٹیز کی رواں سال شائع ہونے والی فہرست میں 18 پوائنٹس کے ساتھ بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اوردبنگ سٹار سلمان خان کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…