ممبئی(این این آئی ) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی ادکارہ شردھا کپورنے ادتیار رائے کپور سے تعلق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جبکہ دونوں نئی فلم ”اوکے جانو“ میں ایک ساتھ جلوہ گر بھی ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ”عاشقی ٹو“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی نوجوان اداکارہ شردھا کپور اور ادتیارائے کپورکے حوالے سے متضاد خبریں گردش کررہی تھیں اور یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں فلم ” او کے جانو“ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے تاہم اب شردھا کپور نے فلم میں ادتیا رائے کے ساتھ فلم میں آنے کی تصدیق کردی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے اور ادتیا رائے کپور کے تعلق کے بارے میں خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بالکل اکیلی ہوں جبکہ لوگ ہمیں ”عاشقی ٹو“ کے بعد بڑے پردے پر دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ”اوکے جانو“ بالکل منفرد فلم ہے جس میں مزاح کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے۔واضح رہے فلم ”عاشقی ٹو“ نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔
ادکارہ شردھا کپورنے ادتیار رائے کپور ایک ساتھ جلوہ گرہونگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
وراثت
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































