کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ذوالفقار مرزا کی طرف سے پاکستان پیلزپارٹی کی قیادت پر کی جانے والی کڑی تنقید کی پس پردہ وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ دبئی میں گرفتار کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ اور لیاری گینگ وار سے منسلک عزیر جان بلوچ کو پاکستان واپس لانے کے مخالف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اس رائے کا اظہار پیپلز پارٹی کی اعلیٰ اور صوبائی قیادت سے کیا تو انہیں صاف انکار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ عزید جان بلوچ کو ہر صورت پاکستان واپس لایا جائے گا۔ اس پر ذوالفقار مرزا جو کہ پہلے ہی پارٹی کی قیادت سے نالاں تھے وہ سر عام بیان بازی پر اتر آئے۔ اس کے علاوہ وہ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کے بھی سخت مخالف تھے اوریہی وجہ ہے کہ اس ضمن میں دونوں پارٹیوں میں پیشرفت کروانے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ان کے اعتاب کا خصوصی شکار بنے۔