جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب،تیز بارش، ٹریفک حادثات میں معتمر جاں بحق،چھ زخمی

datetime 27  اپریل‬‮  2016 |

الریاض(نیو زڈیسک)سعودی عرب میں تازہ طوفانی بارشوں اور آندھی کے نتیجے میں دو الگ الگ واقعات کے دوران ایک معتمر جاں بحق اور کم سے کم چھ زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد حرام کے قریب تیز ہوا کے باعث ہوٹل کی کھڑکی ٹوٹ کرنیچے آگری جس کے نتیجے میں وہاں موجود چھ عازمین عمرہ زخمی ہوگئے۔مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے باعث تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک معتمر جاں بحق ہوگیا۔ گاڑیوں کے تصادم کا واقعہ مکہ مکرمہ میں الشرائع کالونی میں پیش آیا۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک معتمر شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ہوٹل میں کھڑکی لگنے سے زخمی ہونیوالے چھ میں سے تین معتمرین کو شاہ فیصل اسپتال اور ایک کو اجیاد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا ہے۔ دو معتمرین کو معمولی زخم آئے تھے۔ انہیں موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…