کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے اپنے بھائی اور چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کراچی میں بھتہ خوروں کی جانب سے پرچی دی گئی تھی جبکہ یہ پرچی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔دوسری جانب چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر کا کہنا ہے کہ انہیں 3 سال قبل کراچی میں بھتہ کی پرچی ملی تھی لیکن وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ پرچی کس نے دی تھی۔ واضح رہے اسد عمر تحریک انصاف کے رہنماءہیں جبکہ زبیر عمر حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین نجکاری کمیشن مقرر کیے گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی جاری ہے جس کے باعث دونوں اطراف سے سخت جملوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔