جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7 ماہ میں 10.36 ارب ڈالر وطن بھیجے

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوری 2015 میں سعودی عرب45کروڑ 28لاکھ 10ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 24کروڑ 67لاکھ 90ہزار ڈالر، امریکا 18کروڑ 61لاکھ 50ہزار ڈالر، برطانیہ 16 کروڑ 94لاکھ 40 ہزار ڈالر اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 9کروڑ 60لاکھ 60 ہزار ڈالر رہیں

اسلا م آ با د‘ کرا چی (قدرت نیوز)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 10ارب 35کروڑ 88لاکھ 10 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بھجوائے گئے 9 ارب 3کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 14.6 فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2015 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات 1ارب 37 کروڑ 71لاکھ 40ہزار ڈالر رہیں جو دسمبر 2014 کے مقابلے میں 13 فیصد کم مگرجنوری 2014 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2015 میں سعودی عرب45کروڑ 28لاکھ 10ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 24کروڑ 67لاکھ 90ہزار ڈالر، امریکا 18کروڑ 61لاکھ 50ہزار ڈالر، برطانیہ 16 کروڑ 94لاکھ 40 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) 16 کروڑ 4 لاکھ 40ہزار ڈالر، یورپی یونین 6 کروڑ 54لاکھ 50 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، ا?سٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 9کروڑ 60لاکھ 60 ہزار ڈالر رہیں جبکہ جنوری 2014 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 39 کروڑ 32لاکھ 70ہزار ڈالر، 21کروڑ 42لاکھ 10 ہزار ڈالر، 19کروڑ 30لاکھ 90 ہزار ڈالر، 16کروڑ 96 لاکھ 70ہزار ڈالر، 15کروڑ 10لاکھ 90 ہزار ڈالر، 3کروڑ 46لاکھ 50 ہزار ڈالر اور 9کروڑ ڈالر رہی تھیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…