ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

وینزویلا، بجلی بچانے کے لیے سرکاری دفاتر میں کام کا دورانیہ ہفتے میں صرف دو دن کر دیا گیا

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا کس(نیوزڈیسک )وینزویلا میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سرکاری دفاتر میں کام کا دورانیہ ہفتے میں پانچ دن سے کم کر کے صرف دو دن کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قلت کے دوران اس عارضی اقدام سے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ملک کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین ہفتے میں دو دن یعنی پیر اور منگل کو دفتر آئیں گے۔ وینزویلا کو بدترین خشک سالی کا سامنا ہے جس کے سبب ڈیموں میں پانی سطح کم ہونے سے بجلی کی پیدوار متاثر ہوئی ہے لیکن حزبِ اختلاف نے اس معاملے میں حکومت پر بدانتظامی کا الزام عائد کیا ہے۔ہفتے میں دو دن کام کرنے کے فیصلے سے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے تقریباً 20 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔نائب صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’سرکاری دفاتر میں بدھ جمعرات اور جمعے کو بہت اہم اور بنیادی اہداف کے علاوہ کام نہیں ہوگا۔‘ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیےنے حکومت نے پہلے ہی گھڑیاں آگے کر دی گئی تھیں۔ رواں سال فروری میں شاپنگ سینٹرز کے اوقاتِ کار میں کمی کر دی گئی تھی اور انھیں کہا گیا تھا کہ وہ خود اپنی بجلی پیدا کریں۔اس ہفتے کے آغاز میں حکومت نے بجلی کی طلب کم کرنے کے لیے گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کر دی تھی جبکہ گذشتہ ہفتے حکومت نے یومیہ چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ملک کے صدر نکولیس مودیرو نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی آل نینو سے ا±ن کا ملک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بارشیں معمول کے مطابق ہونے پر حالات بہتر ہو جائیں گے۔وینیزویلا میں کاروباری حضرات، حزبِ مخالف کے سیاست دان کا الزام ہے کہ ملک میں بجلی کے بحران کی وجہ حکومت کی اقتصادی بدانتظامی ہے۔ا±ن کا کہنا ہے کہ سنہ 2003 میں ملکی کرنسی کی قدر کو کنٹرول رکھنے کی پالیسی سے اقتصادیات کو بہت نقصان ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے وینیزویلا کی معیشت متاثر ہوئی ہے کیونکہ ا±ن کی بیشتر درآمدات پیٹرولیم مصنوعات پر مشتمل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…