کینبرا(نیوزڈیسک) آسٹریلیا کے لیے بارہ آبدوزیں تیار کرنے کا کنٹریکٹ فرانس نے حاصل کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پچاس ارب ڈالر مالیت کے اس کنٹریکٹ کو حاصل کرنے کے لیے جرمنی اور جاپان بھی کوشش میں تھے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے بتایا کہ رائل آسٹریلین نیوی کے لیے ان آبدوزوں کی تیاری کے لیے فرانس کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ آبدوزیں ایڈیلیڈ میں تیار کی جائیں گی، جس کی وجہ سے آسٹریلیا میں روزگار کے اٹھائیس ہزار نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے