الریاض(نیوزڈیسک) سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ حکومت نہیں بلکہ سعودی معاشرہ یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی جانا چاہیے یا نہیں؟میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال میں شہزادہ محمد سے جب یہ پوچھا گیا کہ ان کے منصوبے کے مطابق ملازمتوں میں خواتین کا حصہ 22 تا 30 فیصد رکھا گیا ہے، تو کیا یہ آگے چل کر خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کی جانب لے جائے گا؟ تو اس کے جواب میں شہزادہ محمد کا کہنا تھاکہ فی الحال معاشرہ اس کے لیے تیار نہیں اور اس کا منفی اثر پڑے گا۔ مگر ہم یہ بات زور دے کر کہیں گے کہ یہ فیصلہ سعودی معاشرے کو کرنا ہے۔ اس لیے کہ تبدیلی تھوپی نہیں جا سکتی۔