جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سی ڈی اے اور پی آئی اے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں،اسمبلی میں حکومت کا اعتراف

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کو خسارے سے بچانے کیلئے اندرون ملک چھوٹے جہاز چلائیں گے‘ شیخ آفتاب
13 کروڑ سے زائد افراد موبائل سمیں استعمال کررہے ہیں اب کوئی غیر ملکی یا بغیر نادرا شناختی کارڈ کے سم نہیں رکھ سکے گا‘ راجا جاوید اخلاص
یوٹیوب پر پابندی سپریم کورٹ نے لگائی ازخود نہیں ہٹائی جاسکتی،سکول کے بچوں کو فوجی تربیت دینے کی تجویز اچھی ہے غور کیا جاسکتا ہے،قومی اسمبلی کا وقفہ سوالات
سی ڈی اے کیخلاف شکایات،سپیکر نے چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری کابینہ کو طلب کرلیا

اسلام آباد: وقفہ سوالات میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ سی ڈی اے اور پی آئی اے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جنہیں کرپشن فری کرنا ہوگا‘ شیخ آفتاب نے کہا کہ پی آئی اے کو خسارے سے بچانے کیلئے چھوٹے جہاز اندرون ملک چلائے جائیں گے‘ پارلیمانی سیکرٹری راجا جاوید اخلاص نے کہا کہ 13 کروڑ سے زائد افراد موبائل سمیں استعمال کررہے ہیں اب بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے‘ کوئی غیر ملکی یا بغیر نادرا شناختی کارڈ کے سم نہیں رکھ سکے گا‘ یوٹیوب پر پابندی سپریم کورٹ نے لگائی ازخود نہیں ہٹائی جاسکتی،سکول کے بچوں کو فوجی تربیت دینے کی تجویز اچھی ہے غور کیا جاسکتا ہے، وقفہ سوالات کے دوران سی ڈی اے کی جانب سے شکایات آنے پر سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری کابینہ کو طلب کرلیااور ہدایت کی کہ سی ڈی اے والے باتیں کرنے کی بجائے کام کریں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد وقفہ سوالات کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے رکن مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری انچارج کابینہ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص نے ایوان کو بتایا کہ تھری جی اور فور جی کی بولی 120 ارب روپے تک گئی جوکہ خوش آئند ہے۔ اس وقت تھری جی کی ٹیکنالوجی 13 کروڑ سے زائد افراد استعمال کررہے ہیں حالانکہ سابقہ دور میں اس کی بولی 70 سے 75 ارب تھی مگر موجودہ دور حکومت میں 120 ارب تک بولی پہنچنا ایک ریکارڈ ہے۔ پیپلزپارٹی کی رکن عذرا فضل پیچوہو کے ضمنی سوال پر راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ تھری جی اور فور جی کے لائسنس کی نیلامی سے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں دیگر دنیا ہم پلہ ہوگئے ہیں ۔ جماعت اسلامی کی رکن عائشہ سید کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ دنیا کے 27 ممالک میں پی آئی اے میں 268 ملازمین کام کررہے ہیں۔ ایک ضمنی سوال پر انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے اندرون ملک پروازوں کیلئے بوئنگ کی جگہ چھوٹے جہاز لے رہے ہیں تاکہ ایندھن بچایا جاسکے جبکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور پرانے جہازوں کے آلات کو دوسرے جہازوں میں لگانے بارے معاملات کی بھی سکریننگ کررہے ہیں۔ شازیہ مری کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ یو ٹیوب پر پابندی توہین رسالت کے باعث لگائی گئی اور اس بارے میں سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن پر پابندی لگائی گئی اور جب تک عدالت کی جانب سے اس بارے میں احکامات نہیں آتے اس وقت تک حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔ عبدالرشید گوڈیل کے ضمنی سوال پر شیخ آفتاب نے کہاکہ فی الوقت حکومت کے پاس ایسا میکنزم نہیں کہ یو ٹیوب پر اگر کوئی گستاخانہ وڈیو لانچ کرے تو اسے روکا جاسکے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کا چڑیا گھر 1978ء میں قائم کیا گیا تھا اب سنگاپور سے ہاتھی اور شیر جلد پاکستان تحفے کے طور پر آئیں گے جبکہ چڑیا گھر کو مزید توسیع دی جارہی ہے۔ نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں کہا گیا کہ جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کیلئے چڑیا گھر میں بھرپور انتظامات ہیں لیکن اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں جانوروں کی ہلاکتوں کی خبریں درست ہیں۔ شیخ روحیل اصغر کے جواب میں پارلیمنٹ لاجز بارے ایوان کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ لاجز کی حالت کو درست کیاجائے البتہ مالی مسائل کے باعث سی ڈی اے یہ کام نہیں کرسکا جلد لاجز میں مرمت کا کام شروع کردیا جائے گا۔ سراج محمد خان کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ سی ڈی اے کی تاریخ کرپشن سے بھری پڑی ہے لیکن موجودہ چیئرمین ایک اچھی شہرت کے حامل ہیں امید ہے کہ وہ کرپشن کے دھبوں کو دھوئیں گے۔ عبدالرشید گوڈیل کے ضمنی سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ بتایا جائے کہ پارلیمنٹ لاجز میں کون غیر متعلقہ شخص رہتا ہے اسے نکال باہر کیا جائے گا اس پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سی ڈی اے والے باتیں بہت کرتے ہیں مگر کام نہیں کرتے لگتا ہے کابینہ ڈویژن کے سیکرٹری اور چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرنا پڑے گا جس پر شیخ آفتاب نے کہا کہ اب ہمیں سی ڈی اے کے کالے بادلوں کو ہٹانا ہوگا۔ اس موقع پر سپیکر نے استفسار کیا کہ کیا سی ڈی اے کا کوئی افسر ایوان کی گیلریوں میں موجود ہے یا نہیں مگر کوئی افسر ایوان میں موجود نہیں تھا جس پر سپیکر نے سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ اس جانب توجہ دی جائے اور اس مسئلے کو حل کیا جائے بعدازاں سپیکر نے چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو طلب کرلیا۔ شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے 4,810,493,000 کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری محسن نواز رانجھا نے ایوان کو بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات ان کی ریٹنگ کے اعتبار سے دئیے جاتے ہیں جبکہ اشتہارات ویور شپ پر بھی دئیے جاتے ہیں۔ مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے کو سعودی عرب کی جانب سے اظہار وجوہ کا کوئی نوٹس نہیں ملا البتہ جدہ جانے والی ایک پروازکی تاخیر پر ٹیلیفونک شکایت کی تھی جس کا جواب بھی دے دیا تھا۔ شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں پی آئی اے کو کتنا جرمانہ ہوا اس بارے میں نئے سوال پر جواب دیں گے۔ ایک اور ضمنی سوال پر شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے کے سپیئر پارٹس بیرونی دنیا سے لینے پڑتے ہیں اسلئے اس کے کرایوں میں کمی نہیں ہوئی حالانکہ فیول کی قیمتوں میں ضرور کمی ہوئی ہے لیکن کچھ مجبوریوں کی وجہ سے کرایوں میں کمی نہیں ہوئی۔ شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے ایوان کو بتایا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کے تمام سکولوں کے سکیورٹی انتظامات بہتر کئے گئے ہیں جبکہ کیڈ اس سلسلے میں سکول و کالجز کیساتھ ہفتہ وار میٹنگز کررہی ہے اور 180 ملین فنڈز اسلام آباد کے سکولوں کو دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فی الوقت سکول کے بچوں کو فوجی ٹریننگ نہیں دی جارہی البتہ یہ تجویز اچھی ہے اور اس پر غور ہوسکتا ہے



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…